نئی دہلی، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے خطرناک آوارہ کتوں کو مارنے کے کیرالہ حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔مرکزی وزیر برائے خواتین واطفال نے کیرالہ حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ کتوں کی نس بندی کے لئے دیا گیا فنڈز کہاں خرچ کر دیا گیا۔مینکا نے کہا کہ آپ کہتے ہیں، مارو، مارو، مارو،آپ مارتے رہیں، وہ کاٹتے رہیں گے،کتے خطرناک ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کتوں سے نمٹنے کے لئے ان کو مارنے کے کیرالہ حکومت کے فیصلے کاغلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔مینکا نے دعوی کیا کہ یہ کسی بھی کتے کو قتل کرنے کی چھوٹ دینا ہے۔وزیر نے پوچھاکہ ہندوستانی جانور بہبود بورڈ کی طرف سے کتوں کی نس بندی کرنے کے لئے کیرالہ حکومت کو دیا گیافنڈ کہاں ہے،وہ کہاں چلا گیا؟۔انہوں نے کہا کہ کتوں کو مارنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ غیر مناسب بھی ہے۔مینکا نے کہا کہ سب سے بہترین حل کتوں کی نس بندی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر تم کتوں کی نس بندی کریں گے تو وہ خوش رہیں گے، وہ پرسکون رہیں گے۔نس بندی والا کتا کبھی نہیں کاٹتا۔ان کا ویکسینیشن بھی کیا جائے گا اور مسئلہ ختم ہو جائے گا۔